رینالہ خورد کے نواحی علاقہ میں شادی کا گھر غموں کے گھر میں تبدیل ہوگیا

رینالہ خورد: (چوہدری عمران خوشی) شادی میں آئے مہمانوں کے لئے کھانہ بناتے ہوئے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سلنڈر میں دھماکے کے باعث3 مردوں9 خواتین سمیت12 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید جائے وقعہ پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاہور ہسپتال منتقل کروا دیا گیا۔ زخمیوں میں5 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے